اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں حالیہ بارشوں سے تئیس ارب روپے مالیت کی گندم کو نقصان

محکمہ زراعت کے مطابق بارشوں سے گندم کی پچاس فیصد کھڑی فصل گر گئی۔

پنجاب میں حالیہ بارشوں سے تئیس ارب روپے مالیت کی گندم کی فصل کو نقصان پہنچا، محکمہ زراعت کے مطابق بارشوں سے گندم کی پچاس فیصد کھڑی فصل گر گئی۔۔۔

محکمہ زراعت پنجاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر قیوم کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کاشت ہوئی

، آٹھ لاکھ ایکڑ زرعی اراضی پر گندم کی فصل کو جزوی نقصان پہنچا، تیس ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی

، اعداد و شمار کے مطابق شیخوپورہ اور ننکانہ میں گندم کی چالیس فیصد، مظفر گڑھ میں چودہ اعشاریہ فیصد، ساہیوال میں فصل کو چودہ فیصد

، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارہ اعشاریہ نو، اوکاڑہ میں بارہ اعشاریہ پانچ، بھکر میں دس اعشاریہ پانچ، پاکپتن میں دس اعشاریہ دو گندم کی فصل کو نقصان پہنچا

، حکام کے مطابق رواں برس بارشوں سے گندم کی پیداواری صلاحیت کو بیس فیصد نقصان کا خدشہ ہے

، گندم کی اوسط پیداوار اکتیس من فی ایکڑ سے گر کر چوبیس من فی ایکڑ ہونے کا امکان ہے، مجموعی پیداواری نقصان دو لاکھ چھتیس ہزار ٹن ہونے کا اندیشہ ہے

، دوسری جانب صدر کسان بورڈ پاکستان شوکت چدھڑ کا کہنا ہے کہ بارشوں سے ستر فیصد گندم کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔۔۔

%d bloggers like this: