مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہائیکورٹ کا وفاقی حکومت کو توشہ خانہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

عدالت نے وفاقی حکومت کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو انیس سو سینتالیس سے دو ہزار ایک تک کا توشہ خانہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا،

عدالت نے وفاقی حکومت کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے

جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وفاقی حکومت کی سنگل بنچ کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ توشہ خانہ کے تحائف کا ریکارڈ پبلک کر دیا ہے

اگر تحائف دینے والے سورس کا بتاتے ہیں تو خارجہ تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے

جسٹس رضا قریشی نے ریمارکس دیے کہ اپیل سے کیا ایسے نہیں لگتا کہ جو کچھ بچا وہ بھی لٹانے آ گئے ہیں

، اب تو معاملہ اس سے آگے جانا ہے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ

حکومت نے سب کچھ ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے صرف تحائف کے سورسز کی حد تک ریلیف مانگا ہے۔

جسٹس شاہد بلال نے ریمارکس دئیے کہ اگر ہمیں کوئی گفٹ دے تو ہم بھی تحائف ڈکلئر کرنے کے پابند ہیں

،عدالتی استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ انیس سو نوے سے پہلے کا ریکارڈ نہیں ہے

، درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ حکومت پھنس رہی تھی

اس لیے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کیا گیا۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دئیے کہ ابھی تو بڑے بڑے پھنسیں گے۔

عدالت نے سماعت کے بعد ،، اپیل پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے کارروائی سترہ اپریل تک ملتوی کر دی۔

%d bloggers like this: