مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہیلتھ رولز کیخلاف ورزی پرتہذیب بیکرز بلیو ایریااسلام آباد کو سیل کردیا

تہذیب بیکری کوبڑے پیمانے پر بیماریاں پھیلانے کے جرم میں سیل کیا گیاہے

تہذیب بیکرز بلیو ایریااسلام آبادکو سیل کردیا

لوگوں کی زندگیوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے،سردار محمد آصف کے مطابق

سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اےایم سی آئی اسلام آباد نے ہیلتھ رولز کی خلاف ورزی پر منگل کے روز تہذیب بیکری بلیو ایریا اسلام آباد کو سیل کردیا

تہذیب بیکرز بلیو ایریا اسلام آباد کے 6کس ملازمین فضل احمد، میاں رمضان،ایم فیاض،ذوالفقار، نجیب اللہ ،ساجد جلیل نے ڈائریکٹر آف ہیلتھ میں ٹیسٹ کروائے

ہیپاٹائٹس ٹیسٹ پازیٹو آیاجس کے بارے میں تہذیب بیکرز کو منجانب ڈی ایچ ایس آگاہ کیا گیا

انہیں تہذیب بیکرز پر کام کرنے سے فی الفور روک دیا جائے

باوجود منع کرنے کے کورٹ ہذا کے نوٹس میں لایا گیاکہ 6کس ملازمین فضل احمد، میاں رمضان،ایم فیاض،ذوالفقار، نجیب اللہ ،ساجد جلیل تہذیب بیکری پر بدستور کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ انتہائی سنگین قسم کا جرم ہے جو کہ عوام الناس میں بڑے پیمانے پر ہیپاٹائٹس پھیلنے کا موجب ہیں۔

تہذیب بیکری کوبڑے پیمانے پر بیماریاں پھیلانے کے جرم میں سیل کیا گیاہے۔

%d bloggers like this: