مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ناسا نے چاند پر جانے والے آرٹیمس ٹو کے چار خلابازوں کے نام جاری کر دئیے

ایک کینڈین شہری بھی شامل ، 2025 کے آغاز میں یہ مشن صرف چاند کے گرد چکر لگانے جائے گا

چاند کے سفر پر جانے والی پہلی خاتون کون ہو ںگی ،،،ناسا نےنام بتا دیا ۔۔۔ آرٹیمس ٹو مشن میں خاتون خلا باز کرسٹینا کک کو شامل کر لیا

ان کے ساتھ چار رکنی ٹیم میں ایک سیاہ فام خلا باز بھی ہوں گے ،ایک کینڈین شہری بھی شامل ، 2025 کے آغاز میں یہ مشن صرف چاند کے گرد چکر لگانے جائے گا

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے چاند پر جانے والے آرٹیمس ٹو کے چار خلابازوں کے نام جاری کر دئیے ۔
کرسٹینا کُک چاند کے سفر پر جانے والی پہلی خاتون خلاباز ہوں گی جبکہ وکٹر گلوور
پہلے سیاہ فام خلاباز ہوں گے۔
ان کے ہمراہ رِیڈ وائزمین اورکینیڈا کے پائلٹ جیرمی ہینسن بھی ہوں گے

منصوبے کے تحت مشن 2025 کے شروع میں چاند کے سفر پر روانہ ہو گا ۔ اگرچہ چاند پر اترنا اس مشن میں شامل نہیں

مگر اس مشن کا مقصد آئندہ دوروں میں چاند پر اترنے والے خلابازوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

ان خلابازوں کی سخت تربیت کا مرحلہ جلدشروع ہوگا ناسا کا کہنا ہے کہ خاتون اور سیاہ فام شخص کے انتخاب کا مقصد خلائی تحقیق کو توسیع دینا ہے

چاند پر جانے والے گذشتہ منصوبوں میں صرف سفید فام عملے کا انتخاب کیا گیا تھا۔

یونانی داستانوں میں آرٹیمس اپولو کی جڑواں بہن تھی۔
آرٹیمس ون کے مشن نے زمین سے نکل کر 25 روز تک چاند کے گرد دورہ کیا تھا

مگر اس مشن میں کوئی عملہ نہ تھا۔ اس کے ذریعے انجینیئرز نے ان جدید آلات کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا۔

اب آرٹیمس ٹوروانہ کیا جائے گا ۔ چاند سےتک جانےو الی واپسی تک انھیں تقریبا دس روز
لگیں گے۔

%d bloggers like this: