مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں جشن بہاراں کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

رواں سال پہلی مرتبہ جشن بہاراں کی تقریبات پورے شہر میں منعقد ہونگی

لاہور میں جشن بہاراں کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، رواں سال پہلی مرتبہ جشن بہاراں کی تقریبات پورے شہر میں منعقد ہونگی

بہار کی آمد کا یہ فییسٹیول بارہ مارچ تک جاری رہے گا ،،، لاہور سے یہ رپورٹ دیکھتے ہیں

بہار کے رنگ چھائے تو ،،، لاہور میں سالانہ جشن بہاراں کا میلہ بھی سج گیا،، میلے کا افتتاح نگران وزیر محکمہ بلدیات ابراہیم حسن مراد نے کیا

ضلعی انتظامیہ، پی ایچ اے ،محکمہ اطلاعات و ثقافت، والڈ سٹی اتھارٹی، ایل ڈی اے، پنجاب سپورٹس بورڈ اور روڈا مل کر میلے کے انتظامات دیکھیں گے

فیسٹیول کی تقریبات ایکسپو سینٹر، گریٹراقبال پارک، جیلانی پارک، نیشنل ہسٹری میوزیم، ہاکی سٹیڈیم اور شاہی قلعہ میں منعقد ہو رہی ہیں۔ سائیکل میراتھون، سپورٹس میلہ اور پنجاب فوک میوزک پرفارمنسز پیش کی جائیں گی
،،، شہری ،،، (آج کل کے ماحول میں اس طرح کے ایونٹس خوشگوار ہوتے ہیں،،، فیملی کے ساتھ آئے ہیں ،، سٹالز کا وزٹ کر رہے ہیں)

جشن بہاراں کے میلے میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو، داستان گوئی، محفل غزل، خواتین اور مزاحیہ مشاعرے کے ایونٹس بھی ہونگے ،، مصوری کی نمائش بھی جشن بہاراں میں منعقد کی جائیں گی
،،،، (اپنے بچوں کے ساتھ آئی ہوں ،، بچے آئے ہیں ،، بہت اچھا میلہ ہے ،، ایسے ایونٹس ہونے چاہئیں )

بہار کے اس میلے میں ثقافتی، دستکاری اور کھانوں کے سٹالز سجائے گئے ہیں۔ تمام ایونٹس میں شہریوں کیلئے انٹری بالکل مفت رکھی گئی ہے۔ کیمرہ مین ،،

%d bloggers like this: