اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں ایک بار پھر بھتہ خور سر اٹھانے لگے

اسپیشل انوسٹی گیشن پولیس نے حساس ادارے کی مدد سے دو مبینہ بھتہ خور گرفتار کرلئے

کراچی میں ایک بار پھر بھتہ خور سر اٹھانے لگے ۔۔۔اسپیشل انوسٹی گیشن پولیس نے حساس ادارے کی مدد سے دو مبینہ بھتہ خور گرفتار کرلئے ۔ملزموں نے صنعتکاروں سے ڈرا دھمکا کر کروڑوں روپے بھتہ طلب اور وصول کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے نکلا
بھتے کی پرچی اور ساتھ میں گولی۔۔۔کراچی میں ماضی کی طرز پر ایک بار پھر بھتہ خوری شروع کرنے والا کالعدم تنظیم کے کارندوں کا نیٹ ورک سامنےا ٓگیا

ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بظاہر واٹر ٹینکرکا کاروبار کرنے والے دو ملزم کالعدم تنظیم کے آٹھ رکنی گروہ کے کارندے نکلے

جنہیں گرفتار کرلیا گیا ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں صنعتکاروں سے بھتہ وصولی کا اعتراف کرلیا۔

جنید احمد شیخ ایس ایس پی ایس آئی یو۔۔۔ ایک تو فیکٹری میں ابھی انہوں نے جو واردات کی اور اس میں انہوں نے 2 کروڑ بھتہ مانگا

اور ساتھ میں انہوں نے وہاں پر بلٹ بھی بھیجی ،اس میں ایس آئی یو نے کارروائی کرتے ہوئے ان ملزمان کو گرفتار کیا ہے

جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کالعدم سے ہے اور ان کے تانے بانے بٹگرام اور بونیر میں ملتے ہیں

،ان کے پاس سے موبائل فون جس سے کال کرتے تھے ،اسلحہ جو استعمال کرتے تھے، جو لاجسٹک استعمال کرتے تھے وہ بھی ہم نے برآمد کرلی ہیں۔۔۔

سی آئی اے پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزموں کے گروہ کے تانے بانے پڑوسی ملک سے ملتے ہیں

، گرفتار مبینہ دہشتگرد اور ساتھی سپر ہائی وے کے قریب رقم وصول کرکے اسے غیر ملکی کرنسی میں منتقل کرتے تھے۔

جس کے بعد رقم بٹگرام اور بنوں میں موجود دہشتگرد تنظیم کےسیٹ اپ کو فنڈنگ کے طور پر فراہم کی جاتی تھی۔۔

جنید احمد شیخ ایس ایس پی ایس آئی یو۔۔۔ اس میں ہر قسم کے افرادان کے گروہ میں موجود ہیں ،دھمکیاں دینے والے ،سہولتکاری کرنے والے

،بھتہ وصول کرنے والے ،وصولی کے بعد افغانستان یا کے پہ پہنچانے والے اور اس کے بعد اس بھتے کی رقم کو کن کارروائیوں میں استعمال کرنا ہے

، دہشتگردی کی واردات میں یا کہیں اور ، ان سب انے اپنا اپنا رول اسائن کیا ہوا تھا۔۔۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم رقم نہ دینے کی صورت میں فیملی کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دینے کے ساتھ صنعتکاروں کو اغواء کرکے حب کی جانب لے جا کر

بھی رقم وصول کرتے رہے ہیں ، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار ملزموں نے ایک صنعتکار سے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے وصولی کا اعتراف بھی کر لیا ہے

جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

%d bloggers like this: