اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محکمہ خوراک کا فلورملز ایسوسی ایشن کے خلاف احتجاج کا اعلان

مطالبات نہ مانے تو چودہ فروری سے صوبے بھر میں آٹا کی سپلائی بند کردی جائیگی

محکمہ خوراک کی جانب سے بند کردیا،،،گندم کی امدادی قیمت کے ساتھ فلور ملز کی غیر قانونی بندش روکی جائے،،مطالبات نہ مانے تو چودہ فروری سے صوبے بھر میں آٹا کی سپلائی بند کردی جائیگی،،
محکمہ خوراک نے پنجاب کے تیرہ مختلف علاقوں میں فلورملز کو آٹے کی مبینہ طور پرغیر قانونی سپلائی کے خلاف سیل کیا تو ملز ایسوسی ایشن نے احتجاج کا اعلان کردیا،سوموار سے پنجاب کی تمام ملز آٹا سپلائی نہیں کریںگی

فلورملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیرمین نے الزام عائد کیا کہ سیکرٹری خوراک ٹارگٹڈ ملوں کو سیل کررہے ہیں،،ملوں کی انسپیشکن محکمہ خوراک کے بجائےدیئے گئے ایس او پیز کے مطابق کی جائیں ورنہ چودہ فروری سے پنجاب بھر میں آتا سپلائی نہیں کیا جائے گا
،،،افتخار احمد مٹو،،چیرمین فلورملز ایسوسی ایشن پنجاب
ہمارے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے انڈسٹری کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم ہڑتال پر جارہے ہیں

محکمہ خوراک کی جانب سے فلورملز کو گندم کا امدادی کوٹہ بھی بند کردیا گیا جس پر ملز مالکان کہتے ہیں کہ اگر ملیں بند ہوئیں تو اس کا خمیازہ عوام کو ہی بھگتنا ہوگا
۔،،،ملز مالکان
ہماری ملوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ہمارا کیا قصور ہے ہم روز آٹا سپلائی کررہے ہیں

محکمہ خوراک کی جانب سے صوبے میں پچانوے فلورملز کا یومیہ کوٹہ بھی بند کردیا گیا ہے جس سے صوبے میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

%d bloggers like this: