مئی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں آٹے کی مصنوعی قلت کا خدشہ

محکمہ خوراک نے سات ملز مالکان کیخلاف کارروائی شروع کر دی

لاہور میں آٹے کی مصنوعی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ،،، ذخیرہ اندوزی اور ہڑتال پر اکسانے پر محکمہ خوراک نے سات ملز مالکان کیخلاف کاروائی شروع کردی

،،، فلور ملز ایسوسی ایشن نے کل سے ہڑتال کی کال دیدی ،،، محکمہ خوراک نے آٹا چکیوں کو گندم فراہم کرنے کا پلان بھی ترتیب دے دیا ہے

لاہور کے مختلف بازاروں میں سرکاری آٹے کی سپلائی ویسے ہی نہ ہونے کے برابر ہے

،،، اب محکمہ خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر جانے سے مارکیٹ میں آٹے کی مصنوعی قلت کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے

گندم اور آٹا ذخیرہ کیوں کیا ،،، محکمہ خوراک نے کاروائی کی تو فلور ملز مالکان برا مان گئے

،،،  ملز مالکان کیخلاف کاروائی کیخلاف فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال دیدی

اس تمام صورتحال میں شہری پیسے نظر آتے ہیں ،،، شہر کے مختلف علاقوں میں سرکاری آٹے کی سپلائی ایک بار پھر متاثر ہے

 ،، شہری ،،، "آٹا دکان سے تو مل ہی نہیں رہا ،، ٹرک سے لینا پڑتا ہے وہ بھی لمبی لائن میں ،،، جو اکثر ملتا ہی نہیں ہے،،،، حکومت کو چاہیے کہ دکانوں پر آٹے کی سپلائی یقینی بنائے”

بحران سے بچنے کے لیے لاہور میں آٹا چکیوں کو محکمہ خوراک روزانہ گندم فراہم کرے گی

،،، آٹا چکیوں کو روزانہ پچاس کلو کے چار بیگ فراہم کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنرز آٹا چکیوں پر فی کلو آٹا کی قیمت بھی متعین کریں گے۔

%d bloggers like this: