اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

لرنر پرمٹ پر شہریوں کو گاڑی کے پیچھے لرننگ کا سائن لگانا ہو گا

سٹی ٹریفک پولیس نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ،،،آئی جی پنجاب کے احکامات پر تیس جنوری سے دوہزار روپے جرمانہ ہوگا

سٹی ٹریفک پولیس نے انتیس جنوری تک مین شاہراہوں اور تعلیمی اداروں میں آگاہی کیمپ شروع کردیئے

خبردار ہوشیار،،،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایت پربغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے پر پابندی ہوگی

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے دو سو نہیں بلکہ دوہزار کا چالان کیا جائے گا،،،سی ٹی او لاہور کی جانب سے مین شاہراہوں کو آگاہی کیمپ لگانے کی ہدایت کردی ،،، انتیس جنوری تک کیمپ لگائیں جائیں گے۔

ٹریفک حکام کے مطابق لرنر پرمٹ پر گاڑی چلانے والےشہریوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی کے پیچھے لرنگ کا سائن لگانا ہوگا

انچارج مال روڈ سیکٹر فرخ احمد
جب سے یہ جرمانہ کیا جارہا ہے اس سے حادثات میں واضح کمی ہوئی ہے

شہریوں کی جانب سے بھاری جرمانے کے اقدام کو سراہا گیا ہے،،،کہتے ہیں کہ جرمانے بڑھایا جائے تاکہ

شہریوں میں قانون توڑنے کا خوف پیدا ہوا تو ہی قوانین پر پاپندی ہوسکے گی۔
شہری
جرمانہ زیادہ ہوگا تو احساس پیدا ہوگا اور انکو ڈر ہوگا کہ اگر وائیلیشن کی تو جرمانہ ہوگا

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق شہر میں بائیس لرنر بوتھ، پانچ ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹرز

اورایک موبائل وین کام کررہی ہے جبکہ دفاتر شام چھے بجے تک کھلے رکھے گئے ہیں

ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ
29

جنوری تک آگاہی مہم، 30 جنوری سے 2000 روپے جرمانے کا آغاز

لرنر پرمٹ پر شہریوں کو گاڑی کے پیچھے لرننگ کا سائن لگانا ہو گا

لاہور میں 22 لرنر بوتھ، 05 ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹرز اور ایک موبائل وین فعال

بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر پہلے جرمانہ 200 روپے تھا

قانون توڑنے کا خوف پیدا ہونے پر ہی قوانین پر پاپندی ہو سکے گی،شہری

%d bloggers like this: