اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب پولیس میں تفتیش اور فالو اپ کیلئے آرگنائزڈ کرائم کا علیحدہ شعبہ بنانے کا فیصلہ

آئی جی پنجاب پولیس نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن آفس میں ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم کی تعیناتی بارے حکومت کو سمری بھجوانے کی ہدایت کر دی

پنجاب پولیس میں سنگین جرائم کے مقدمات کی تفتیش اور فالو اپ کیلئے آرگنائزڈ کرائم کا علیحدہ شعبہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔۔۔

آئی جی پنجاب پولیس نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن آفس میں ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم کی تعیناتی بارے حکومت کو سمری بھجوانے کی ہدایت کر دی،

اور کہا ہے کہ اے آئی جی مانیٹرنگ ابتدائی طور پر قتل، ڈکیتی، رابری اور ریپ کے مقدمات کی پندرہ روزہ مانیٹرنگ رپورٹ دیں،

آر پی اوز، ڈی پی اوز اضلاع میں سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش آرگنائزڈ کرائم انچارج کے سپرد کریں،، آئی جی عامر ذوالفقار خان نے ہدایت کی ہے کہ

جرائم کی روک تھام اور مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے جارح اور سخت مزاج پولیسنگ کی جائے،

جن اضلاع میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم کی سیٹیں خالی ہیں وہاں انسپکٹرز کی تعیناتی کریں۔۔۔۔

%d bloggers like this: