مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں آٹے کی بڑھتی قیمتوں سے تنور مالکان مشکل میں مبتلا

پندرہ کلو آٹے کا تھیلا اکیس سو روپے میں دستیاب ہے۔

لاہور میں آٹے کی بڑھتی قیمتوں نے تنور مالکان کو مشکل میں مبتلا کردیا۔ پندرہ کلو آٹے کا تھیلا اکیس سو روپے میں دستیاب ہے۔

بیس کلو آٹے کے ایک تھیلا کتنے دن صارف کی ضروریات پورا کرتا ہے

لاہور شہر کے پندرہ ہزار سے زائد تنووروں پر روٹی چودہ جبکہ نان پچیس روپے میں فروخت ہوتا ہے

آٹے اور فائن کی قیمتیں بڑھیں تو تندور مالکان مشکل میں مبتلا ہوگئے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق انتظامیہ صرف مذاکارت پر مذاکرات کررہی ہے

نہ آٹے کی قیمت کم کرتی ہے ،، اور نہ روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دیتی ہے

آفتاب گل۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن (ہم تو اب مشکل میں ہیں دو بار انتظامیہ بلا چکی ہے کوئی نتیجہ نہیں نکلا)
تنور مالکان کے مطابق بیس کلو کے آٹے کے ایک تھیلے میں ایک سو اسی سے دو سو روٹیاں بنتی ہیں۔

گیس کے بل اور ورکر کی روزانہ اجرت دینے کے بعد کچھ نہیں بچتا
یاور عباس۔

تندور مالک (کہاں جائیں کچھ نہیں سمجھ میں آتا آٹا ملتا نہیں وہ کہتے ہیں تندور والوں کو آٹا نہیں دینا)

نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے روٹی کی قیمتیں بڑھانے پر احتجاج کیا گیا جس پر ضلعی انتظامیہ نے منگل کو ایک بار پھر سے مذاکرات کیلئے بلا لیا ہے۔

%d bloggers like this: