اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا اگلے پانچ سالوں میں پندرہ سو نئے سکولز قائم کرنے کا فیصلہ

پیف کے ایم ڈی منظر جاوید کے مطابق پانچ سالوں میں فی برس تین تین سو سکول قائم کیے جائیں گے

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اگلے پانچ سالوں میں پندرہ سو نئے سکولز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔

پیف کے ایم ڈی منظر جاوید کے مطابق پانچ سالوں میں فی برس تین تین سو سکول قائم کیے جائیں گے،

منصوبہ بیرونی فنڈنگ سے شروع کیا جائے گا، منصوبے کے تحت ان اضلاع میں سکولوں قائم کیے جائیں گے

جہاں بچے سکولوں سے باہر ہیں، مردم شماری کے نتائج سے اضلاع اور علاقوں کی نشاندھی کی جائے گی

، ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کا کہنا ہے اس وقت صوبہ بھر میں ساڑھے سات ہزار کے قریب پارٹنرز اسکول موجود ہیں

اگلے پانچ سالوں میں پانچ لاکھ طلبا کا سکولز میں داخلوں کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔۔۔

%d bloggers like this: