اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرجیکل آلات کی قیمتوں میں بھی تیس سے ساٹھ فیصد اضافہ ہو گیا

میڈیکل سٹور مالکان کے مطابق سرجری کا زیادہ تر سامان امپورٹ کروایا جاتا ہے اور ڈالر کی قیمت کے ساتھ ساتھ انکے نرخ بھی بڑھ جاتے ہیں

ڈالر کی اونچی اڑان،، ادویات کے بعد سرجیکل آلات کی قیمتوں میں بھی تیس سے ساٹھ فیصد تک اضافہ ہو گیا

، میڈیکل سٹور مالکان کے مطابق سرجری کا زیادہ تر سامان امپورٹ کروایا جاتا ہے اور ڈالر کی قیمت کے ساتھ ساتھ انکے نرخ بھی بڑھ جاتے ہیں

ڈالر کی اونچی اڑان کے ساتھ ساتھ سرجیکل آلات کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، ایک ماہ قبل

وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کے لیئے استعمال ہونے والے “بریدنگ سرکٹ” کی قیمت ایک

ہزار پچاس سے بڑھ کر بارہ سو روپے تک جا پہنچی، “ٹرانسڈیوسر” کی قیمت چھبیس سو

روپے سے بڑھ کر اکتیس سو روپے ہو گئی، شریانوں میں لگنے والے “ٹرپل لیومن” کی قیمت چار ہزار سے بڑھ کر پینسٹھ سو تک جا پہنچی

بائیوپسی گن کی قیمت ہزار سو روپے اضافہ کے بعد پچاسی سو روپے ہوئی تو ڈائلیسز میں استعمال ہونے والا ٹو لیومن پچپن سو سے بڑھ کر باسٹھ سو کا ہو گیا

، پیٹ سے پانی نکالنے میں مددگار پکٹل کیتھیڈریل کی قیمت بائیس ہزار سے بڑھ کر چھبیس ہزار تک جا پہنچی

، میڈیکل سٹور مالکان کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث سرجیکل آلات کی قیمتیں بڑھیں

حافظ جنید : یہ تمام چیزیں باہر سے امپورٹ کروائی جاتی ہیں ساری ٹریڈ ڈالر میں ہوتی ہے

جتنا ڈالر بڑھے گا اتنی ہی یہ چیزیں بھی بڑھیں گی

محمد عدنان: پاکستان میں یہ چیزیں نہیں بنتیں ساری باہر سے آتی ہیں، باہر سے آنے والا تمام سامان ہی ڈالر کی قیمت بڑھنے کے ساتھ مہنگا ہوتا ہے

گردوں سے پتھری نکالنے والا ڈی جے سٹنٹ چھیتر سو روپے سے بڑھ کر چھیاونوے سو روپے تک جا پہنچا

، بچوں کی شریانوں کے لیئے استعمال ہونے والا سنگل لیومن دو ہزار سے بڑھ کر تین ہزار کا ہو گیا

، شہری کہتے ہیں کہ حکومت علاج معالجہ میں استعمال ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں کمی کے لیئے اقدامات کرے
شعیب: ہر چیز کے ریٹ بڑھ رہے ہیں کوئی انکو پوچھنے والا نہیں ہے

نادر: سرکاری اسپتالوں میں تو غریب بندہ ہی آتا ہے اگر اسکو بھی چیزیں باہر سے لینی ہیں اور اترنی مہنگی ملنی ہے تو وہ اپنا علاج کیسے کروائے گا

دیگر اشیا کے ساتھ ساتھ ایل پی نیڈل، گائیڈ وائر، گلوز اور گازز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا

 میڈیکل سٹور مالکان کے مطابق ابھی چیزیں مزید مہنگی ہونے کے امکانات ہیِ۔

%d bloggers like this: