اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چولستان کی خاموش فضاوں میں خوشیوں کا رنگ بھرنے والا ثقافتی میلہ

رنگا رنگ ثقافتی میلے نے صادق آباد کے صحرا کی خاموشی توڑ دی

چولستان کے صحرا میں سجے ثقافتی میلے کے مختلف رنگ دیکھنے والوں کو خوب بھائے

اونٹوں کی ریس اور رقص نے بھی سماں باندھ دیا، ثقافتی اشیا نے بھی سب کی توجہ کھینچی

موسیقی کے سر بھی ہر سو بکھر گئے
رنگا رنگ ثقافتی میلے نے صادق آباد کے صحرا کی خاموشی توڑ دی

اونٹوں کے رقص نے چولستان میں سجے اس میلے کی شان بڑھائی
ریس ہوئی تو اونٹوں نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی بھرپور کوشش کی

ڈھول کی تھاپ پر پرجوش نوجوانوں نے روایتی رقص جھومر کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا
میلے میں دور دور سے ہزاروں افراد کی شرکت نے بھی اس کی رونقیں بڑھائیں
ممتاز علی چانگ، رکن پنجاب اسمبلی

میلے میں ساگ، چاولوں کی روٹی اور روائتی مٹھائیوں کی خوشبو بھی ہر سو پھیل گئی
مقامی افراد بھی صحرا کی رونقوں میں اضافے پر خوش ہیں

مختلف ثقافتی اشیا بھی میلے میں سجائی گئیں

خوبصورت ٹوپیوں اور کھلونوں سے تو بچوں کی جیسے عید ہو گئی
جھولے بھی خوب لیے، اچھل کود بھی کی

موسیقی کے تڑکے سے بھی شرکا خوب لطف اندوز ہوئے

چولستان کی خاموش فضاوں میں خوشیوں کا رنگ بھرنے والا یہ

ثقافتی میلہ چولستان کے باسیوں کے لیے ایک سستی تفریح کا اہم ذرائعہ بن جاتاہے

%d bloggers like this: