مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں انتظامی لحاظ سے پانچ نئے اضلاع بنانے کا اعلان

چودھری پرویز الہی کہتے ہیں نئے اضلاع بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں انتظامی لحاظ سے پانچ نئے اضلاع بنانے کا اعلان کر دیا،

چودھری پرویز الہی کہتے ہیں نئے اضلاع بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔۔۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار، صوبائی وزراء اور اعلی حکام نے شرکت کی

اجلاس میں وزعلی پنجاب نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو نئے ضلع بنانے کی منظوری دی

جبکہ صوبائی وزیر محسن لغاری کے مطالبے پر جام پور کو ضلع بنانے سے متعلق بھی کام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا

اگلے چند دنوں میں اس ضمن میں میٹنگ میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا

چودھری پرویز الہی نے گفتگو میں کہا کہ نئے اضلاع کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامز ن کیا جائے گا

نئے انتظامی ضلع بننے سے تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں میں اضافہ ہو گا۔۔۔

%d bloggers like this: