مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لئے مطلوبہ پولیس فورس دستیاب نہیں

محکمہ داخلہ سندھ کو خط میں الیکشن تین ماہ کے ملتوی کرنے کی سفارش کردی۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لئے مطلوبہ پولیس فورس دستیاب نہیں۔ سندھ پولیس نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط میں الیکشن تین ماہ کے ملتوی کرنے کی سفارش کردی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے التوا کی درخواست نہیں ملی۔ کراچی میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

سندھ پولیس کی جانب صوبائی محکمہ داخلہ کو بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات تیئس اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

اس کے لئے انتالیس ہزار پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہوگی۔کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لئے مطلوب اہلکاروں میں سولہ ہزار، سات سو چھیاسی کی کمی کا سامنا ہے۔

کراچی ریجن پولیس کے پاس بارہ ہزار، چار سو پینسٹھ اہلکار موجود ہیں جبکہ دس ہزار دیگر یونٹس کے اہلکار ہیں۔

اس طرح دستیاب اہلکاروں کی مجموعی تعداد تئیس ہزار کے لگ بھگ بنتی ہے۔ سندھ پولیس کے خط میں بتایا گیا ہے کہ پولیس افسران اور جوان سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں ۔

کراچی رینج کے پولیس افسران، آر آر ایف، ٹریفک پولیس اہلکار ریلیف کے کاموں ،قیام امن ے کےعلاوہ نیشنل ہائی وے پر ٹریفک سنبھالنے کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق درخواست نہیں ملی۔

کراچی میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

%d bloggers like this: