اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ، کیسز میں اضافہ

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں ایک سو اٹھاون افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے

ڈینگی کے وار تیز، کیسز میں اضافہ ہونے لگا،پنجاب میں سب سے زیادہ لاہور میں ڈینگی مریض رپورٹ ہو رہے ہیں، طبی ماہرین کہتے ہیں کہ

ڈینگی کا پھیلاو اچانک بڑھ چکا، شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں
پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے وار، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں ایک سو اٹھاون افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے، لاہور سے اناسی جبکہ راولپنڈی سے انتیس کیسز رپورٹ ہوئے

رواں سال پنجاب سے رپورٹ ہونے والے ڈینگی کے دو ہزار نو سو تئیس مریضوں میں سے بارہ سو پندرہ کا تعلق لاہور سے ہے،،،

طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے والے اعداد و شمار سے زیادہ ہیں
ڈاکٹر امرتا جون، ڈاکٹر زبیر، ہمارے پاس تو مریض اسپتالوں میں بہت کم آتے ہیں جو اصل نمبر ہے وہ کہیں زیادہ ہے، لوگ احتیاطی تدابیر اپنائیں

شہریوں نے ڈینگی کے پھیلاو کی روک تھام کیلئے کہیں بھی حکومتی اقدامات نظر نہ آنے کا شکوہ کیا
پہلے جتنا زیادہ سپرے کرتے تھے اب نہیں کرتے، صفائی کا بھی صحیح انتظام نہیں ہے شہر میں

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی بخار کے باعث چار افراد جاں بحق ہوئے، صوبہ بھر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے سات سو سینتیس مریض زیر علاج ہیں

%d bloggers like this: