اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ : اب تک 4031 ڈینگی وائرس کے کیس رپورٹ

اجلاس میں کمشنر اسلام آباد کیپٹن عثمان نے پنجاب میں ڈینگی وائرس کے خاتمے کے مکینزم پر آگاہی دی

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت ڈینگی کے حوالے سے اجلاس

اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن عثمان، سیکریٹری بلدیات، کمشنر کراچی اور دیگر شریک

اجلاس میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے متعلق آگاہی۔

رواں سال صوبے میں اب تک 4031 ڈینگی وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اجلاس میں آگاہی

اجلاس میں کمشنر اسلام آباد کیپٹن عثمان نے پنجاب میں ڈینگی وائرس کے خاتمے کے مکینزم پر آگاہی دی

سندھ میں ڈینگی کے خاتمے کے لئے موجود پروگرام کو مزید موثر بنانا ہوگا۔ چیف سیکریٹری سندھ

تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں اور لیباریٹری سے ڈینگی کی روزانہ کی رپورٹ لی جائے گی۔ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت

ڈینگی کے مریضوں کے ارد گرد کے 20 گھروں میں اسپرے کیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت

تمام ڈپٹی کمشنر ڈینگی کے خاتمے کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ اجلاس کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ

صوبے میں اینٹامولوجسٹ بھرتی کئے جائیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ

عوام کو آگاہی کے لئے مہم شروع کی جائے گی۔ چیف سیکریٹری سندھ

کل کراچی میں 201 ڈی گی کے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ بیریسٹر مرتضیٰ وہاب

ہاٹ اسپاٹ پر ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے لئے اسپرے اور فومیگیشن مہم شروع کی جائے گی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب

اس وقت کراچی کے تمام اضلاع میں ڈینگی کے خاتمے کے لئے اسپرے کئے جا رہی ہیں۔ بیریسٹر مرتضیٰ وہاب

ڈینگی وائرس کی ٹیسٹ کی رقم بھی کم کریں گے۔ مرتضیٰ وہاب

پنجاب سے ڈینگی ماہرین سے سندھ کے ڈاکٹروں اور ڈینگی پروگرام کے عملے کی ٹریننگ کروائی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ

%d bloggers like this: