اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ٹرین آپریشن مکمل طور پر بحال نہ ہو سکا

ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود لاہور سے مختلف شہروں کو آنے اور جانیوالی متعدد ٹرینوں کی آمد و رفت بند ہے

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ٹرین آپریشن مکمل طور پر بحال نہ ہو سکا، ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود لاہور سے مختلف شہروں کو آنے اور جانیوالی متعدد ٹرینوں کی آمد و رفت بند ہے

ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال کے باعث،، سات روز سے پسنجر ٹرین آپریشن محدود،، ایک ہفتہ سے ٹرینوں کی بندش کے سبب لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر ویرانی کا عالم ہے

کراچی،، کوئٹہ اور دوسرے شہروں کیلئے ٹرینیں نہ چلنے پر مسافر پریشانی کا شکار ہیں،، کہتے ہیں محکمہ ریلوے ٹرینوں کی جلد بحالی کیلئے اقدامات کرے
مسافر، بہت مشکل ہوتی ہے جب ٹرینز بند ہوتی ہیں سفر مشکل اور مہنگا ہو جاتا ہے

ریل گاڑیاں نہ چلنے سے،، ریلوے اسٹیشن کے باہر موجود رکشہ ڈرائیورز بھی معاشی مسائل سے دوچار ہیں
رکشہ ڈرائیورز، ٹرینز نہیں آرہیں جس کی وجہ سے سواری نہیں مل رہی، سمجھ نہیں آرہا روزانہ رکشہ کا کرایہ دیں یا گھر بچوں کے کھانے کو کچھ لے کر جائیں

ریلوے حکام کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک پر شگاف پڑ چکے ہیں،، جس کے باعث مرمتی کام تاخیر کا شکار ہے

%d bloggers like this: