اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مسافر بس اور آئل ٹینکر حادثے کے بعد موٹر وے پولیس حرکت میں آگئی

ٹرانسپورٹرز اور کمپنوں کو مسافر بسوں میں ٹریکر اور کیمرے لگانے کی ہدایت کردی

مسافر بس اور آئل ٹینکر حادثے کے بعد موٹر وے پولیس حرکت میں آگئی

ٹرانسپورٹرز اور کمپنوں کو مسافر بسوں میں ٹریکر اور کیمرے لگانے کی ہدایت کردی،، پندرہ سنگین خلاف ورزیوں پرڈرائیوز کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیںگے

موٹروے بس حادثے کے بعد قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے گاڑیوں میں ٹریکر اور کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا

حکام نے ٹرانسپورٹرز کو فوری ٹریکر کی ایکسیس موٹروے حکام کو دینے کی ہدایت کردی ہے

پولیس اہلکار ٹریکر کے ذریعے گاڑیوں کی سپیڈ اور وائیلیشن کو چیک کرسکیں گے۔
ایس پی موٹر وے پولیس محمد فیصل

(حادثات سے بچاوکےلیے ٹرانسپورٹز کو ڈرائیوروں کا طبی معائنہ اور نیند پوری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ڈیشن بورڈ میں کیمرہ بھی لگایا جائے گا

جو ڈرائیور کو سونے کی صورت میں فلش یا بیپ کے ذریعے الرٹ کریگا)

ٹرانسپورٹرزکہتے ہیں کہ ٹریکر اور کیمروں کی مدد سے حادثات کی روک تھام مدد ملے گی

ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ موٹروے حکام مووی پوائنٹ پرایسا سسٹم لگائے جس سے ڈرائیور کا لائسنس نمبرانٓٹر کرتے ہی مکمل تفصیلات مل سکیں۔
ٹرانسپورٹرز بجاش نیازی

مووی پوائنٹ پر چیکنگ سے ڈرائیور کے خلاف فوری ایکشن کیا جاسکتا ہے ،، کیمرے لگانا اچھی بات ہے لیکن یہ جو چالان پر مقدمہ درج کرنے والا معاملہ سنگین نوعیت پر ہونا چاہیے

ڈرائیورزحضرات کہتے ہیں کہ کمپنیوں کی جانب سے انہیں چوبیس گھنٹے ریسٹ کے ساتھ طبی معائنہ کرایا جاتاہے،،، ساتھ ہی تجویز دیتے ہیں کہ ہیوی ٹریفک کو قانون پر عملدرآمد سے حادثات کم ہونگے۔
ڈرائیور
یہ جو چھوٹی گاڑیاں اور ہیوی ٹریفک دوسری لائن میں جاتی ہیں اسے سے بہت مشکلات آتی ہیں

پولیس حکام کے مطابق ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت ایکشن کے ساتھ موٹر وے پر گاڑی چلانے پر پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے

%d bloggers like this: