اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چوبیس رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل

کمیٹی کسی بھی ناگہانی آفت کے حوالے سے پیشگی پلان مرتب کرے گی

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چوبیس رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

کمیٹی کسی بھی ناگہانی آفت کے حوالے سے پیشگی پلان مرتب کرے گی۔۔۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر راجہ بشارت اور وائس چیئرمین چیف سیکرٹری پنجاب ہوں گے،، صوبائی وزیر محسن لغاری

علی افضل ساہی، حسین جہانیاں گردیزی اور نوابزادہ منصور کمیٹی کے ممبر ہوں گے

، آئی جی پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے

اس کے علاوہ سیکرٹریز خزانہ، منصوبہ بندی، تعمیرات و مواصلات،آبپاشی، زراعت، اطلاعات، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور پرائمری ہیلتھ کیئر بھی کمیٹی میں شامل ہیں

کمیٹی زلزلے، سیلاب یا کسی اور ناگہانی صورتحال کے حوالے سے احتیاطی اقدامات تجویز کرے گی

کمیٹی پیشگی وارننگ، ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کرے گی

وزیراعلی پرویزالہی کے مطابق کمیٹی کسی بھی آفت کے متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اور

مالی امداد دینے کیلئے قوانین، رولز اور دیگر امور کا جائزہ لے گی۔۔۔۔

%d bloggers like this: