مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سائیکل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

مارکیٹ میں سائیکل کے ریٹ تین گنا تک بڑھ چکے ہیں

پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے جہاں عام شہری کا سفر کرنا مشکل بنا دیا ہے، وہیں بڑھتی مہنگائی میں غریب کی سواری سائیکل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں،، مارکیٹ میں سائیکل کے ریٹ تین گنا تک بڑھ چکے ہیں

سائیکل چلائیں،، صحت مند رہیں اور پٹرول بچائیں مگر کیسے جناب، کیونکہ اب سائیکل خریدنا بھی تقریبا ناممکن ہو گیا ہے

بارہ انچ سے چوبیس انچ تک کی سائیکل امپورٹ کی جاتی ہے، مارکیٹ میں بارہ انچ کی سائیکل جو پانچ سے چھ ہزار میں ملتی تھی اب پندرہ سے اٹھارہ ہزار میں فروخت ہو رہی ہے

چوبیس انچ کی سائیکل کی قیمت چالیس سے اڑتالیس ہزار تک پہنچ چکی ہے
سرفراز بٹ، صدر نیلا گنبد مارکیٹ، سائیکل اب فیشن کا نام رہ گیا ہے اب لوگ اس خرید ہی کم سکتے ہیں کیونکہ ان پر ٹیکسز کی بھرمار ہے۔

تاجروں کے مطابق سائیکل تیار کرنے کی مقامی صنعت مکمل بند ہو چکی ہے، اسی فیصد خام

مال چائینہ سے برآمد کیا جاتا یے۔
چوہدری پرویز، تاجر، یہاں پہلے سہراب ہوتی تھی پیکو ہوتی تھی مگر اب تو سب ختم ہو چکا ہے

کاروباری افراد کہتے ہیں،، آج کل سائیکل کا اگر ایک ٹائر ٹیوب خراب ہو جائے تو دونوں چیزیں خریدنے میں کم سے کم ایک ہزار روپے خرچ آتا ہے

%d bloggers like this: