اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرزکا کرایوں میں بھی اضافہ

پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سےدو سو سےتین سو روپے تک کرایوں میں اضافہ کر دیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا تو دوسرے شہروں کو جانے والے مسافر بلبلا اٹھے

کہتے ہیں کہ حکومت نے ساٹھ روپے کا اضافہ کیا ہے لیکن ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرائے زیادہ بڑھائے گئے ہیں

پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سےدو سو سےتین سو روپے تک کرایوں میں اضافہ کر دیا

کراچی کا کرایہ بیالیس سو بڑھ کر پینتالیس سو ، پشاور کا کرایہ بائیس سو سے بڑھ کر تیئس سو، راولپنڈی کا کرایہ اٹھارہ سو پچاس سے دوہزار روپے ہوگیا

پہلے میں کمالیہ ساڑے ساتھ سو میں جاتا تھا اب نو سے روپے کی ٹکٹ لی ہے رکشہ والوں نے بھی دس کی بجائے کرایہ بیس روپے کردیا ہے

ٹرانسپورٹرز کی جانب سے فیصل آباد کا کرایہ نو سو پچاس سے ایک ہزار پچاس، سرگودھا کا کرایہ اٹھ سو پچاس سےنو سو پچاس، مری بائیس سو سے تیئس سو

خانیوال اور صادق آبا کے یک طرفہ کرائے میں سو روپے کا اضافہ کردیاگیا،، ٹرانسپورٹز کے مطابق پٹرول کے ساتھ ساتھ ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ ہوا

کم کرایہ وصول نہیں کرسکتے
ٹرانسپورٹر بجاش نیازی

میری ایک گاڑی چار سو لیٹر پٹرول روٹ پر جلاتی ہے میرا چوبیس ہزار روپے کا زیادہ فیول لگتا ہے ،، ٹول ٹیکس بھی بڑھ گیا ہے ٹرانسپورٹرز کیا کریں کہا جائیں

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمتیوں میں اضافہ واپس تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے

%d bloggers like this: