اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی : نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے بلو ہنڈا گینگ خاتون سمیت گرفتار

سپر ہائی وے منڈی سے بچھڑا چوری کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

کراچی پولیس نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے بلو ہنڈا گینگ کے خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سپر ہائی وے منڈی سے بچھڑا چوری کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

کورنگی اور شاہ فیصل کالونی میں چار ملزمان کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، ۔ ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوگیا

گڈاپ پولیس نے سپر ہائی وے پر نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں اہم کارروائی،،،،چوری کی وارداتوں میں ملوث خاتون سمیت چار ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ہاوسنگ سوسائٹی میں چوری کی ایک درجن سے زائد وارداتوں میں 100 تولہ سے زائد سونا چرا چکے ہیں۔

سچل پولیس نے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مویشی منڈی سے بچھڑا چوری کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے چوری شدہ بچھڑا بھی برآمد کرلیا گیا

کورنگی ساڑھے تین نمبر پر دو مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے شہریوں کے تشدد سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

لاش اور زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

شاہ فیصل کالونی نمبر دو میں بھی شہریوں نے دو ملزمان کو دھر لیا۔

ملزمان موٹر سائیکل پارٹس اور موٹر سائیکل چوری کرتے تھے۔ملزمان کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

%d bloggers like this: