اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کیلئے 12039 ڈسپلے سینٹرز قائم

ملک میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام جاری۔

لاہور

پنجاب میں الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کیلئے 12039 ڈسپلے سینٹرز قائم کر دیئے

٭ ملک میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام جاری۔

٭ غیر حتمی ابتدائی انتخابی فہرست عوام الناس کے معائنہ کے لئے ڈسپلے سینٹرز میں آویزاں کی جائیں گی۔

٭ صوبہ پنجاب کے 37اضلاع میں 12039 ڈسپلے سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

٭ ڈسپلے سینٹرز 21مئی تا 19جون2022؁ء تک عوام کیلئے موجود رہیں گے۔

٭ ووٹرز اپنے اندراج کی تفصیلات اورمندرجات میں کسی غلطی کی صورت میں درستگی کروا سکیں۔

٭ ووٹ درج کروانے کیلئے فارم نمبر 15، اعتراض دائر کرنے کیلئے فارم 16 اور کوائف کی درستگی کیلئے فارم 17 ہے۔

٭ ووٹ اندراج، اعتراض اور درستگی کیلئے متعلقہ فارم ڈسپلے سنٹر انچارج کے پاس جمع کروایا جا ئے گا۔

٭ ووٹرز اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر بھیج کر اپنے کوائف کے متعلق آگاہی حاصل کریں۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب

٭ شفاف ووٹر لسٹ کی تیاری کیلئے عوام الناس تعاون کریں۔صوبا ئی الیکشن کمشنر پنجاب

٭ الیکشن کمیشن کا عملہ ڈسپلے سینٹر پر بھر پور تعاون کرے گا۔صوبا ئی الیکشن کمشنر پنجاب

%d bloggers like this: