اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور :چڑیا گھر میں جانوروں کو گرمی سے بچاؤ کے اقدامات کئے گئے

پنجروں میں پنکھے ،،، اور کولر لگائے گئے ہیں۔ رہنے کی جگہ پر پانی کی چھڑکاؤ بھی کیا جاتا ہے

انسان تو انسان ،، جانور بھی گرمی سے بلبلا اٹھے ،،، لاہور کے چڑیا گھر میں جانورو کو گرمی سے بچاؤ کے اقدامات کئے گئے ہیں ،،، پنجروں میں پنکھے ،،، اور کولر لگائے گئے

ہیں۔ رہنے کی جگہ پر پانی کی چھڑکاؤ بھی کیا جاتا ہے

لاہور چڑیا گھر جہاں سو سے زائد اقسام کے جانوروں اور پرندے ہیں۔ گرمی میں اضافہ ہوا تو ان جانوروں کی خوراک اور ان کے رہنے کی جگہوں پر خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں

شیروں کے پنجروں میں پنکھے، کولر اور برف کا انتظام کیا گیا ہے۔ جبکہ کچھ جانوروں کے رہنے کی جگہوں پر فوارے لگائے گئے ہیں تاکہ

پانی میں نہا کر خود کو ٹھنڈا رکھ سکیں۔ دھوپ کی شدت کو کم کر ے کیلئے گرین شیڈز بھی لگائے جارہے ہیں
کرن سکین۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر (ہر وہ کام کررہے ہیں جس سے جانور گرمی سے بچیں کیونکہ انسانوں کی طرح انکا خیال رکھا جاتا ہے)

لاہور چڑیا گھر میں آنے والے بچے ہوں یا بڑے سبھی یہ چاہتے ہیں کہ جیسا ہم گرمی سے بچنے کیلئے خود کا خیال رکھتے ہیں جانورں کا بھی رکھنا چاہیے۔
ارم۔ انس (ان کا خیال رکھنا چاہیے کولر پانی کا بندوبست ہونا چاہے

لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق گرمیوں میں جانوروں کی خوراک سردیوں کی نسبت کم کردی جاتی ہے جبکہ جانورں کو زیادہ سے زیادہ رس دار پھل دیے جاتے ہیں۔

%d bloggers like this: