اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نفرت کی دیوار کو پاکستان تک محدود رکھا جائے تو بہتر ہو گا،وفاقی وزیرخرم دستگیر

گزشتہ روز مدینہ منورہ واقعے پر ہم سب کا دل دکھا ہوا ہے

اسلام آباد

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نفرت کی دیوار کو پاکستان تک محدود رکھا جائے تو بہتر ہو گا۔ مئی سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مدینہ منورہ واقعے پر ہم سب کا دل دکھا ہوا ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا یہ لوگ حرم پاک جائیں گے تو ان کے ساتھ کیا ہو گا اگر اس نفرت کی دیوار کو پاکستان تک محدود رکھا جائے تو بہتر ہو گا تاہم سعودی اتھارٹیز نے ایکشن لیا ہے اب ایسا نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بجلی کا بحران ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہے اور دیہی علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس کی وجہ ایندھن نہ ہونا ہے۔ 5 ہزار 739 میگاواٹ بجلی کی پیداوار نہیں ہو رہی ہے۔ ٹیکنیکل فالٹ اور سالانہ مینٹیننس کے باعث 2 ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز حلف نہ لینےکیخلاف تیسری بار عدالت پہنچ گئے

خرم دستگیر نے کہا کہ کچھ پلانٹس مرمت کے لیے بند ہیں جس کی وجہ سے 2 ہزار سے زائد میگا واٹ بجلی نہیں بن رہی جبکہ بجلی پیدا کرنے والے بجلی گھروں میں ملازمین کی عید کی چھٹیاں کینسل کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یکم مئی سے ایل این جی اور 2 مئی سے فرنس آئل اور گیس ملنے کے بعد اگلے 10 دن میں لوڈشیڈنگ میں کمی ہو گی۔ پورے ملک میں اس وقت بجلی کا بحران ہے۔ پورٹ قاسم کا پلانٹ پرسوں سے کام شروع کر دے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ڈیٹا کی فراہمی کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں اور وزیر اعظم کو بریفنگ کے بعد ملک میں 3 ہزار میگاواٹ اضافی ڈیمانڈ سامنے آ گئی ہے اور اب ہم 23 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائیڈل جنریشن مئی میں پانی کی وجہ سے بہتر ہو گی اور کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدہ حتمی شکل کو پہنچ چکا ہے تاہم مالی معاملات فوری طور پر حل نہیں ہوں گے۔ سرکیولر ڈیٹ 2 ہزار 460 ارب روپے کا گردشی قرضہ ہے۔

%d bloggers like this: