مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الیکشن کمیشن نےیوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی

چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے سناتے ہوئے کہا کیس کے بارے حقائق ٹھیک پیش نہیں کیے گئے، کیس کی 20 سماعتیں ہوئیں اور 12 بار ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ،کیس کا فیصلہ ایک مہینہ بھی محفوظ نہیں رہا،

الیکشن کمیشن ،سینیٹ انتخاب ویڈیو اسکینڈل پر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیس کی سماعت  کے بعد محفوظ فیصلہ سنادیا گیا،الیکشن کمیشن نےیوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی

چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے سناتے ہوئے کہا کیس کے بارے حقائق ٹھیک پیش نہیں کیے گئے، کیس کی 20 سماعتیں ہوئیں اور 12 بار ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ،کیس کا فیصلہ ایک مہینہ بھی محفوظ نہیں رہا، یوسف رضا گیلانی کیخلاف براہ راست کوئی شواہد نہیں ہیں اس لئے انکی نااہلی کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی، فہیم خان اور کیپٹن جمیل کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو علی حیدر گیلانی کیخلاف کرپٹ پریکٹس کا مقدمہ درج کرانے کا حکم بھی دیا  گیاہے۔
پی ٹی آئی کے فرخ حبیب، ملیکہ بخاری، کنول شوذب اور عالیہ حمزہ نے درخواستیں دائر کی تھیں

یہ بھی پڑھیے:

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

 

%d bloggers like this: