مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بھی مہنگائی کے وار جاری

کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق گھی کی قیمتوں میں پندرہ روپے تک اضافہ ہوا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بھی مہنگائی کے وار جاری ہیں

گھی کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں، کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق گھی کی قیمتوں میں پندرہ روپے تک اضافہ ہوا

جبکہ لاہور کے متعدد یوٹیلٹی اسٹورز پر سستے گھی کی دستیابی یقینی نہ بنائی جا سکی

مہنگائی کے ستائے شہریوں کو ایک اور جھٹکا لگ گیا،، گھی کی قیمتیں چار سو پچیس روپے فی کلو تک جا پہنچی

مختلف کمپنیوں کے گھی کی قیمت میں پندرہ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پانچ کلو پیک کی قیمت دو ہزار پچاس سے بڑھا کر دو ہزار ایک سو پچیس روپے کر دی گئی

شہری گھی کی روز بروز بڑھتی قیمتوں پر پھٹ پڑے

کہتے ہیں متعلقہ حکام اشیاء کے نرخوں کو کنٹرول کرنے میں ناکم ہو چکے ہیں
اب تو دو وقت کا کھانا بھی پہنچ سے دور ہو گیا ہے

دوسری جانب شہر کے متعدد یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستا گھی دستیاب نہ ہونے پر شہری مایوس لوٹنے پر مجبور ہیں

یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی فی کلو قیمت دو سو ساٹھ روپے ہے

%d bloggers like this: