مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپوٹ کرایوں میں تاحال کمی نہیں آئی

شہری کہتے ہیں کرایوں کے ساتھ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی نہیں ہوئی۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپوٹ کے کرایوں میں تاحال کمی نہیں آئی ۔

شہری کہتے ہیں کرایوں کے ساتھ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی نہیں ہوئی۔

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرکے خوشخبری تو سنائی،، لیکن صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ شہریوں کو اس کے ثمرات نہیں پہنچا سکے۔

شہری کہتے ہیں نا پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے کم ہوئے اور نا ہی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
شبانہ ستار ۔ احمد شاہ

شہریوں کا کہنا ہے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی کرائے اور اشیاء مہنگی ہوجاتی ہیں

لیکن جب پیٹرول کی قیمتوں میں کمی آئے،، تو اس کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچتا ۔کچھ شہری تو کہتے ہیں دل بہلانے کے لئے غالب یہ خیال اچھا ہے۔۔

واثق محمود ۔ علی احمد
کراچی کے شہری کہتے ہیں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو

تو اثرات عوام بھگتی ہے لیکن اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوجائیں

تو فائدہ صرف ٹرانسپوٹرز اور کاروباری برادری کو ہی ہوتا ہے۔۔

%d bloggers like this: