مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور : سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت سےمریض جاں بحق

غفلت کے مرتکب ڈاکٹر امتیاز اور ڈاکٹر عمران کو نوکری سے برخواست کردیا

لاہور کے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریض کی موت کا معاملہ

مریض کی موت کی وجہ ڈاکٹرز کی غفلت ثابت ہو گئی

غفلت کے مرتکب ڈاکٹر امتیاز اور ڈاکٹر عمران کو نوکری سے برخواست کردیا

دونوں ڈاکٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی سفارش کردی

انکوائری کمیٹی نے ایم ایس سروسز ہسپتال کو بھی عہدے سے ہٹا دیا

مریض کے لواحقین پر تھوڑ پھوڑ کرنے اور ڈاکٹرز کو مارنے پر قانونی کاروائی کی سفارش کردی گئی ۔

ڈاکٹر عامر غفور مفتی کو سروسز ہسپتال کے نئے ایم ایس کا اضافی چارج دے دیا گیا

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اسپیشل سیکرٹری آصف طفیل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی

انکوائری کمیٹی نے ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر احتشام الحق کو مستقبل میں کسی بھی ایم ایس کی سیٹ پر نہ لگانے کی بھی سفارش کردی۔

میڈیکل یونٹ کے ٹو پروفیسر ڈاکٹر عمران سمیت دو پی جی ار ڈاکٹرز ، سنئیر رجسٹرار اور رجسٹرار کو زمہ دار قرار دے کر معطل کردیا

اور پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کی سفارش کر دی ۔

سروسز ہسپتال کے چیف سیکورٹی آفیسر ، ڈی ایم ایس نائٹ اور چوکی انچارج کو معاملہ حل نہ کرنے پر معطل کردیا اور پیڈا ایکٹ کے تحت کے خلاف کاروائی کی سفارش ، رپورٹ

 ینگ ڈاکٹرز کے رہنما ڈاکٹر سلمان حسیب ، ڈاکٹر محمود الحسن اور ڈاکٹر سلمان سروسر کا ایمرجنسی وارڈ بند کرنے اور مریض کی موت کے معاملہ پر کوئی کردار سامنے نہیں ایا۔

ینگ ڈاکٹر سروسز ہسپتال کے صدر ڈاکٹر عمران بھٹی کو مریض کے لواحقین کے ساتھ الجھنے پر معطل کر دیا

واقعہ کے بعد لواحقین۔ کی جانب سے مشتعل ہونے اور ڈاکٹرز پر تشدد کے باعث
ڈاکٹرز خوف و ہراس پھیلا

خوف و ہراس کے باعث ڈاکٹرز ایمرجنسی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے جس کی ایمرجنسی وارڈ بند ہوئی

%d bloggers like this: