اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جرائم کی روک تھام کے لیےپنجاب پولیس کا ہوٹل آئی سافٹ ویئر کو اپڈیٹ کرنے کا فیصلہ

ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ساتھ جیل میں قید اور رہائی پانے والے سزا یافتہ قیدیوں کا ڈیٹا منسلک کیا جائے گا

پنجاب پولیس کا جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کےلیے جدید ٹکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ

ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ساتھ جیل میں قید اور رہائی پانے والے سزا یافتہ قیدیوں کا ڈیٹا منسلک کیا جائے گا

سافٹ ویئر کے ذریعے جیل سے رہائی پانے والے قیدی جس بھی ہوٹل میں رکے گا،،، متعلقہ علاقے کے تھانے کو اطلاع مل جائےگی

جرائم کی روک تھام اور سزایافتہملزم ان کی نگرانی کےلیے پنجاب پولیس نے ہوٹل آئی سافٹ ویئر کو اپڈیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کے کریمنل ریکارڈ کے بعد محکمہ جیل کا ریکارڈ بھی انٹر لنک کیا جائے گا

پنجاب کی جیلوں سے سزا کاٹنے اور ضمانت پر رہائی پانے والے افراد کو چیک کیا جاسکے گا۔
ہوٹل مینجر
ہوٹل آئی اچھا سافٹ ویئر اس میں ہماری بھی بہتری ہے اور عوام کےلیے بھی ٹھیک ہے

پولیس حکام کے مطابق ہوٹل آئی کے ذریعے کوئی بھی مجرم یا سزا یافتہ شخص صوبے کے

کسی بھی ہوٹل میں ٹھہرے گا تو شناختی کارڈ نمبرداخل کرتے ہی اسکی اطلاع متعلقہ تھانے کو فوری مل جائے گی۔۔۔

ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب کامران عادل

ہوٹل آئی کے ذریعے ہمارے پاس تمام افراد کا ڈٰیٹا بیس بھی بن رہا ہے جو مختلف شہروں میں جاتے ہیں یا ٹھہرتے ہیں اس پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ایک سال کے دوران ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے بارہ سو سے زائد اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے

%d bloggers like this: