مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی :محکمہ موسمیات کے مطابق دو اور تین فروری کو گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

بدھ کی شام سےشہرمیں چلنے والی ہواوں کی رفتار بیس سے پچیس ناٹیکل میل ہوگی

کراچی میں بدھ اور جمعرات کو پھر گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ رفتار پچیس ناٹیکل میل تک ہوسکتی ہے۔

کمزور ڈھانچوں کونقصان پہنچنے کا خدشہ۔ عدالتی حکم کے باوجو د شہر میں لگے دیو ہیکل سائن بورڈز ہٹائے نا جاسکے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں دو اور تین فروری کو شمال مغرب سے گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

بدھ کی شام سےشہرمیں چلنے والی ہواوں کی رفتار بیس سے پچیس ناٹیکل میل ہوگی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق تیزہواوں کےباعث کمزورڈھانچوں کونقصان پہنچ سکتاہے۔

سمندر میں تیس ناٹیکل میل تک ہوائیں چلنےکی پیشگوئی ہے۔ ہواوں کےباعث سمندرمیں لہروں کی اونچائی میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کومحتاط رہنےکامشورہ دیا ہے۔ بدھ اور جمعرات کو شہر میں موسم خشک اور مطلع صاف رہنےکی پیشگوئی ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت بارہ سے سولہ ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھبیس سے اٹھائیس ڈگری ہوسکتا ہے۔

شہر میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی ہے،، تو دوسری جانب راشدمنہاس روڈ،اسٹیڈیم روڈ،یونیورسٹی روڈ،طارق روڈپر دیو ہیکل سائن بورڈز آویزاں ہیں۔

عدالتی حکم کے باوجود شاہراہ عثمان،شاہراہ پاکستان، ناگن چورنگی اور بورڈآفس کے اطراف بھی سائن بورڈ کو ہٹایا نہیں جاسکا۔

%d bloggers like this: