مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نئی تاریخ رقم،، سپریم کورٹ میں پہلی بار ایک خاتون جج کی تعیناتی

دس سال سے لاہور ہائیکورٹ میں تعینات جسٹس عائشہ اے ملک اب عدالت عظمی میں فرائض سرانجام دیں گی

نئی تاریخ رقم،، سپریم کورٹ میں پہلی بار ایک خاتون جج کی تعیناتی کر دی گئی

دس سال سے لاہور ہائیکورٹ میں تعینات جسٹس عائشہ اے ملک اب عدالت عظمی میں فرائض سرانجام دیں گی،

معزز خاتون جج کے اعزاز میں ہائیکورٹ کے ججز نے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا،، تقریب کا احوال اور جسٹس عائشہ اے ملک کے کیریئر پر ایک نظر

لاہور ہائیکورٹ میں تعینات، پچپن سالہ جسٹس عائشہ اے ملک کی بطور سپریم کورٹ جج منظوری کے بعد

ان کے اعزاز میں ججز لاونج میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی سمیت دیگر ساتھی ججز شریک ہوئے

جسٹس عائشہ اے ملک نے لاہور سے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم ہارورڈ لاء اسکول امریکا سے کیا

اور وکالت کا آغاز انیس سو ستانوے میں کیا،، بحیثیت وکیل انہوں نے ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ، بینکنگ کورٹس، اسپیشل ٹریبیونلز اور آربٹریشن کورٹس میں بے شمار کیسز لڑے

ستائیس مارچ دو ہزار بارہ میں عائشہ اے ملک کو بطور جج ہائیکورٹ تعینات کیا گیا

دو ہزار انیس میں پروٹیکشن آف ویمن ججز کمیٹی کی صدر نامزد ہوئیں، وہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن اور ویمن ججز کا حصہ بھی ہیں

جسٹس عائشہ ملک لاہور ہائی کورٹ میں سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں

ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ دو جون دو ہزار اٹھائیس ہے،،، عدالت عظمی میں تعیناتی پر وہ مارچ دو ہزار اکتیس تک بطور جج ذمہ داریاں نبھائیں گی

جسٹس عائشہ ملک کے تین بچے ہیں،، مصوری کی شوقین معزز خاتون جج کو منی ایچر آرٹ پسند ہے،، انہیں پالتو جانور رکھنے کا شوق بھی ہے

%d bloggers like this: