مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کے شہریوں کا انتظار اب ختم ہوگیا،گرین لائن بس سروس کا آغاز ہوگیا

بس سروس اب دن میں 4 گھنٹے نہیں بلکہ 15 گھنٹے چلے گی

کراچی کے شہریوں کا انتظار اب ختم ہوگیا

کراچی میں گرین لائن بس سروس کا آغاز ہوگیا

بس سروس اب دن میں 4 گھنٹے نہیں بلکہ 15 گھنٹے چلے گی

تفصیلات محمد عارف کی رپورٹ میں

کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ،،، شہری اب گرین لائن بس سروس میں آرام دہ سفر کر سکیں گے

گرین لائن بس سروس کراچی کے شہریوں کو اب دن بھر سفری سہولت فراہم
کریگی۔

آزمائشی مدت پوری ہونے کے بعد گرین لائن بس سروس آج سے مکمل طور پر فعال کردی

گئی گرین لائن بس سروس محدود اوقات کار کے بجائے صبح 7بجے سے رات 10بجے تک سرجانی تا نمائش رواں دواں رہیگی۔

انتظامیہ کے مطابق گرین لائن بس سروس کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں 80بسیں تمام اسٹیشنز پر اسٹاپ کریں گی ۔

گرین لائن کے ٹکٹ اسٹیشنز پر ڈیبٹ کارڈز اور موبائل والٹ سے بھی ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں اگلے مرحلے میں مصروف اسٹیشنز پر ٹیلر مشینیں بھی نصب ہوں گی

جہاں سے شہری قطاروں میں لگے بغیر اپنے موبائل والٹ، بینک اکاؤنٹ یا نقد رقم دے کر ٹکٹ خرید سکیں گے۔

 ٹکٹ کاونٹر انچارج

شہریوں نے بھی گرین لائن بس سروس کے آغاز پر سکھ کا سانس لیا

گرین لائن بس سروس کا آزمائشی آغاز 25دسمبر سے کیا گیا تھا اور 11اسٹیشنز پر بس میں سوار کیا جارہا تھا تاہم اب مسافر تمام اسٹیشنزسے بس میں سوار ہوسکیں گے۔

%d bloggers like this: