اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں انتسویں نمبر پر آ گیا

پہلے بہت گلے خراب ہو رہے تھے کھانسی تھی لیکن اب فضا صاف ہونے سے ان بیماریوں سے چھٹکارا ملے گا

فضائی آلودگی سے چھٹکارا، خراب گلے اور نزلہ کے ستائے شہریوں کو بادلوں نے نوید سنا دی

رات بھر جاری رہنے والی بارش کے بعد لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ

ترین شہروں کی فہرست میں انتسویں نمبر پر آ گیا

سال نو کی آمد کے ساتھ ہی بادلوں نے بھرپور اینٹری ڈالی اور کھل کر برسے۔ گذشتہ روز اور

رات بھر جاری رہنے والی بارش کے باعث نہ صرف شہر میں خنکی بڑھ گئی بلکہ فضائی

آلودگی کا بھی خاتمہ ہو گیا

گذشتہ دو ماہ سے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے پانچ نمبرز پر موجود لاہور ،،، اب

ستانوے اے کیو آئی کے ساتھ انتسویں نمبر پر ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ بارش ہونے کے بعد

مختلف بیماریوں سے چھٹکارا ملے گا

صبح سویرے ورزش اور واک کے لیئے باغات میں پہنچنے والے شہری کہتے ہیں کہ ایسے

موسم میں ورزش کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے

نادر، شاہد: جب موسم اچھا ہو تو باہر آنے کا دل کرتا ہے، ایسے موسم میں واک یا ورزش کا مزہ بھی بڑھ جاتا ہے

باغ جناح اور گریٹر اقبال پارک اچھے موسم میں سبزے کے دلدادہ شہریوں کے پسندیدہ مقامات ہوتے ہیں۔

%d bloggers like this: