مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سال دو ہزار اکیس میں پنجاب کےاتھلیٹس کی کارکردگی متاثر کن رہی

اولمپیکس کے جیولن تھرو اور ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں قومی کھلاڑی پہلی مرتبہ ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے

سال دو ہزار اکیس میں پنجاب کےاتھلیٹس کی کارکردگی متاثر کن رہی

اولمپیکس کے جیولن تھرو اور ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں قومی کھلاڑی پہلی مرتبہ ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے

پاکستان نے پیرالمپیکس اور ورلڈ بیچ ریسلنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا ،،، باکسنگ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی خوب کیا

سال دو ہزار اکیس میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے دس اتھلیٹس نے چھ مختلف گیمز میں حصہ لیا ،،، لیکن ،، کوئی بھی کھلاڑی پوڈیم تک نہ پہنچ سکا

اولمپیکس میں گولڈ میڈل جیتنے کی واحد امید ایتھلیٹ ارشد ندیم پہلی مرتبہ جیولن تھرو کے فائنل راونڈ میں پہنچے لیکن میڈل کی دوڑ کے لیے مطلوبہ ہدف پار نہ کرسکے

طلحہ طالب ویٹ لفٹنگ کے اولمپکس مقابلوں میں تو میڈل حاصل نہ کرپائے لیکن ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

قومی ویٹ لفٹر نوح دستگیر نے کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ سمیٹا

پیرالمپیکس میں قومی اتھلیٹ حیدر علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسکس تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا

قومی ریسلر انعام بٹ اولمپیکس میں تو کوالیفائی نہ کرسکے البتہ ورلڈ بیچ ریسلنگ میں انہوں نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا

باکسنگ میں محمد وسیم نے کولمبیا کے باکسر روبرٹ بریرا کو زیر کرکے ڈبلیو بی اے ٹائٹل ایلیمینٹر فائٹ جیتی ،،، عثمان وزیر نے مڈل ایسٹ چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا

امریکا میں ہونے والے جونئیر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں ایک عرصے بعد پہلی تینوں پوزیشنز پاکستانی نوجوان حمزہ، نور اور حارث نے اپنے نام کیں۔

رواں سال سپورٹس بورڈ پنجاب نے انٹرنیشنل اسکواش اور باکسنگ کمپلیکس کی تعمیر کا کام بھی شروع کیا۔
رائے تیمور ،، وزیر کھیل پنجاب ،،، "ہم لوگوں نے مختلف پراجیکٹ شروع کررکھے ہیں ،،، انڈیوجوئل سپورٹس کو ٹارگٹ کررہے ہیں”

قومی اتھلیٹس کی نظر میں عالمی مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کے لیے اچھی کوچنگ، انفراسٹکچر اور مواقع کی فراہمی اہم ضرورت ہے

 اتھلیٹس ،،، "ہم نے ایک سال صرف ٹریننگ ہی کی ہے ہمارا ایک بھی ایونٹ نہیں ہوا ،،، اب اوپر سے ڈیپارٹمنٹ بھی بند ہورہے ہیں”

سال کے آخر میں وزیراعظم عمران خان نے کامیاب سپورٹس ڈرائیو کا آغاز کرکے کھیلوں کے فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

%d bloggers like this: