مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی کرکٹرز کو سال دو ہزار اکیس میں شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل تئیس اور چوبیس جنوری کو فاتح کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گی

قومی کرکٹرز کو سال دو ہزار اکیس میں شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا، مردوں میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان

شاہین شاہ آفریدی اور ویمن کرکٹر فاطمہ ثناء آئی سی سی ایوارڈز کیلئے نامزد ہو گئے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل تئیس اور چوبیس جنوری کو فاتح کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گی

سال دو ہزار اکیس کے دوران پاکستانی کرکٹرز کی بھرپور پرفارمنسز،، آئی سی سی نے چار قومی کرکٹرز کو مختلف ایوارڈ کیلئے نامزد کر لیا

بابر اعظم آئی سی سی مینز او ڈی آئی کرکٹر آف دی ائیر کیلئے نامزد ہوئے ہیں

کپتان قومی ٹیم نے چھ میچز میں سڑسٹھ اعشاریہ پچاس کی اوسط سے چار سو پانچ رنز بنائے جس میں دو سنچریاں بھی شامل ہیں

بابر اعظم دورہ جنوبی افریقہ میں دو بار پلئیر آف دی میچ قرار پائے، جبکہ انگلینڈ کیخلاف ایک سو اٹھاون رنز کی اننگز ان کا اب تک کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور ہے

محمد رضوان کو سرگارفیلیڈ سوبرز مینز کرکٹر آف دی ائیر اور ٹی ٹوئنٹی پلئیر آف دی ائر کیلیے نامزد کیا گیا ہے

وکٹ کیپر بلے باز نے چوالیس میچز میں چھپن اعشاریہ بتیس کی اوسط سے ایک ہزار نو سو پندرہ رنز بنائے

جس میں دو سنچریاں شامل ہیں، رضوان نے انتیس ٹی ٹوئنٹی میں ایک ہزار تین سو چھبیس رنز بنائے ہیں، جبکہ وکٹ کیپنگ میں انہوں نے چھپن ڈسمسلز بھی کیے

شاہین شاہ آفریدی کو بھی سر گارفیلیڈ سوبرز مینز کرکٹر آف دی ائیرکے لیے نامزد کیا گیا ہے

قومی فاسٹ باولر نے بائیس اعشاریہ بیس کی اکانومی سے چھیتس انٹرنیشنل میچز میں اٹھہتر وکٹیں حاصل کیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف پلئیرآف دی میچ قرار پائے، ویسٹ انڈیز کیخلاف چھ وکٹیں فاسٹ باولر کی ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک کی بہترین باولنگ پرفارمنس ہے

فاطمہ ثناء بھی آئی سی سی ویمن کرکٹر آف دی ائیر کے لیے نامزد ہوئی ہیں

قومی ویمن کرکٹر نے تیرہ میچز میں بیس وکٹیں اڑائی، ویسٹ انڈیز کیخلاف پانچ کھلاڑی آوٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا، بیٹنگ میں بھی ایک سو بتیس اسکور بھی کیے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل تئیس اور چوبیس جنوری کو ایوارڈ حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کا اعلان کرے گی، دس فیصد ووٹ فینز جبکہ

نوے فیصد ووٹ آئی سی سی کی منتخب کردہ ووٹنگ اکیڈمی کے ہوں گے

%d bloggers like this: