مئی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور میں سال 2021کے دوران قتل،سٹریٹ کرائم اور خواتین اغواء کی وارداتوں میں کتنااضافہ ہوا؟

تاہم 2020 کے مقابلے میں ڈکیتی اور چوری کی کم وارداتیں سامنے ائیں۔

پشاور میں سال 2021کے دوران قتل ،سٹریٹ کرائم اور خواتین اغواء کی وارداتوں میں اضافہ ہوا

تاہم 2020 کے مقابلے میں ڈکیتی اور چوری کی کم وارداتیں سامنے ائیں۔

پشاور پولیس ریکارڈ کے مطابق 2021 میں زرزن اورزمین کے تنازعات پر

رکارڈ460افرادقتل ہوئے، 2020 میں یہ تعداد 389 تھی۔۔ ڈکیتی ،راہزنی اور دیگرسٹریٹ

کرائمز کے 159مقدمات درج ہوئے،جس کی تعداد گذشتہ سال120 تھی۔

خواتین اغواء کی وارداتیں 69سے بڑھ کر81تک پہنچ گئی۔

(شہری )

سی سی پی او پشاور کا دعوی ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت ڈکیتی، کار، موٹرسائیکل سنیچنگ

اور چوری کی وارداتوں میں کمی آئی، ڈکیتی کی صرف 9،چوری کی 105،کار لفٹنگ

اورسنیچنگ کے 160،موٹرسائیکل سنیچنگ اور لفٹنگ کی 189،ریپ کی 72اوراغواء کی 37

وارداتیں سامنے ائیں۔

عباس احسن(سی سی پی او)

 

پولیس حکام کے مطابق سال میں پانچ ہزار سے زائد سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور دیگر

کاروائیاں کی گئی۔۔ قتل، اغواء اور دیگر مقدمات میں مطلوب 4794اشتہاری گرفتار کئے گئے۔

%d bloggers like this: