اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گنے کی کرشنگ کے آغاز کے باوجود مارکیٹ میں مقامی چینی نہ پہنچ سکی

دکانداروں کے مطابق شوگر ملز مالکان نے جان بوجھ کر بحران پیدا کرنے کی کوشش کی

جنوبی پنجاب میں گنے کی کرشنگ کے آغاز کے باوجود مارکیٹ میں مقامی چینی تاحال پہنچ نہ سکی

بازاروں میں درآمد شدہ چینی نوے روپے فی کلو میں دستیاب ہے ،،، دکانداروں کا موقف ہے کہ شوگر ملز نے جان بوجھ کر بحران پیدا کرنے کی کوشش کی

حکومت مقامی چینی کی دستیابی کم قیمت پر یقینی بنائے

مٹھاس سے بھرپور مقامی چینی ،،، کئی ہفتے گزرنے کے باوجود بھی نہ ملی

شہری مقدار میں زیادہ استعمال ہونیوالی سستی درآمدی چینی خریدنے پر مجبور ہوگئے

صارفین کہتے ہیں کہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے ،،، مجبوری کہ تحت باریک چینی کا استعمال کررہے ہیں

شہری ،،، "باریک چینی پی مل رہی ہے ،،، اس کی مٹھاس کم ہے اور استعمال بھی زیادہ ہوتی ہے،،، آٹا گھی چینی یہ روز استعمال ہونیوالی چیزیں ہیں لیکن یہ بہت مہنگی ہوگئی ہے کچن چلانا مشکل ہوگیا”

دکانداروں کے مطابق شوگر ملز مالکان نے جان بوجھ کر بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ،،،، دس ہزار روپے کے جرمانے سے بچنے کے لئے امپورٹڈ چینی ہی فروخت کررہے ہیں

دکاندار،،،، "چینی شوگر ملز کی وجہ سے شارٹ اور مہنگی ہوئی ہے،،، اب تو ڈیلرز کا بھی کوئی کردار نہیں ہے”

مارکیٹ میں چینی کے علاوہ سرکاری آٹا بھی دستیاب ہے ،،،، دس کلو والا تھیلا پانچ سو پچاس جبکہ بیس کلو والا بیگ گیارہ سو روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

%d bloggers like this: