مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر میں یوم دفاع آج بھرپورجذبے سے منایا جا رہا ہے

مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم کا سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

ملک بھر میں یوم دفاع آج بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم کا سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

6 ستمبر کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈزکی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فضائیہ کےکیڈٹس نے مزار کے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

ائیر وائس مارشل محمد قیصرجنجوعہ(ستارہ امتیاز ملٹری) ائیر آفیسر کمانڈنگ اصغر خان اکیڈمی نے تقریب میں شرکت کی

مزار پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔

اس دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صدرعارف علوی نے کہا کہ

افواج پاکستان نے بے مثال جرات مندی سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے اصولی موقف سے کبھی پیچھے نہیں

ہٹیں گے۔

6 ستمبر 1965ءکے شہداکی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئےلاہور کینٹ میں یادگارِ شہداء پر پُروقار تقریب ہوئی

گیریژن کمانڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سےپھول چڑھائے اورپاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

یادگار شہدا کے ساتھ آرمی میوزیم بھی بنایا گیا ہے جس میں جنگ ستمبر کے دوران دشمن سے چھینے گئے ہتھیار رکھنے کے علاوہ تحریک پاکستان کی تصویر کشی بھی کی گئی ہے۔

میوزیم کے مختلف حصوں کوشہداء کارنر،نشانِ حیدر گیلری،پاکستان کی جنگی تاریخ ،دنیا کے بلند ترین جنگی محاذ سیاچن پر زندگی،

کشمیر کارنر، نئی قوم کی تشکیل، قائد اور افواج، دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاکستان کا اقوام متحدہ امن مشن میں کردار،

اقلیتوں کی قومی تعمیر میں کاوشیں اور قربانیوں کے نام دیے گئےہیں۔

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر، پُروقار تقریب ہوئی ،

تقریب میں ملک کے استحکام اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصو صی دعا کی گئی

یاد گار پر پھول رکھے گئے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی نے شہدا ءکے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی ۔

واضح رہے کہ جنگ ستمبر میں پاکستانی مسلح افواج اور قوم نے متحد ہو کر بھارت کے جنگی عزائم خاک میں ملائے اور مادر وطن کا ڈٹ کر دفاع کیا

مکار دشمن بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی، جنگ ستمبر کے غازیوں اور شہیدوں نے جرات و بہادری کی وہ لازوال داستانیں رقم کیں جو رہتی دنیا تک یاد رہیں گی۔

%d bloggers like this: