مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا سے 57افراد جاں بحق

مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 232ہو گئی۔

پاکستان میں عالمی وبا کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 232ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار

کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 613 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار 918 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر

میں 57 ہزار 131 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.32 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 327، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 200، پنجاب میں 4 لاکھ3 ہزار 157، اسلام آباد میں ایک

لاکھ 956، بلوچستان میں 32 ہزار 403، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 824 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 51ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 66 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ

سندھ میں 6 ہزار 960، خیبرپختونخوا 5 ہزار 107، اسلام آباد 874، گلگت بلتستان 175، بلوچستان

میں 340 اور آزاد کشمیر میں 708 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

%d bloggers like this: