اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنوبی امریکہ میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 1300ہوگئی

زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

جنوبی امریکا کے ملک ہیٹی میں زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 1300ہوگئی ۔

ہیٹی میں زلزلے کے باعث13600عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں جبکہ13 ہزار 700 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہیٹی کے وزیراعظم نے ملک بھر میں ایک ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ

تمام دستیاب حکومتی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے امدادی کاموں میں تیزی لائیں گے۔

واضح رہے کہ ہیٹی میں گزشتہ روز 7.2شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

%d bloggers like this: