مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے افراتفری، کابل ائیر پورٹ بند

ہوائی اڈے پر افراتفری کے بعد کابل کے ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔

کابل ایئر پورٹ پر موجود امریکی فوجیوں نے افغان شہریوں کے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی ہے

 ہوائی اڈے پر افراتفری کے بعد کابل کے ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔

امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لوگوں کا ہجوم بےقابو ہو رہا تھا اور وہ رن وے پر بھاگ رہے تھے۔

جبکہ ملٹری پروازوں میں افغان عوام کو چڑھنے سے روکنے کیلئے فائرنگ کرنی پڑی۔

 ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ہوائی اڈہ اب عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ملٹری پروازیں سفارتی عملے اور غیر ملکی اسٹاف کیلئے ہیں۔ دوسری جانب طالبان کے قبضے کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے

ہر کوئی افغانستان سے نکلنے اور جہاز پر چڑھنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگارہا۔

ائیرپورٹ پر شدید رش اور افراتفری کے عالم کو دیکھ کر کابل سے کمرشل پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

 انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو ایئرپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

%d bloggers like this: