اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی ساختہ کرونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: امریکی ساختہ کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

اسلام آباد

امریکی ساختہ کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی ائرلائن کی پرواز امریکہ سے موڈرنا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچی۔

کوویکس نے پاکستان کو موڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔

واضح رہے کہ موڈرنا پاکستان کو کوویکس سے ملنے والی پانچویں ویکسین کی کھیپ ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے

اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 48 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3 ہزار 752 کیسز سامنے آئے۔

 ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 8 ہزار 446 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49 ہزار947 ٹیسٹ کیے گئے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 67 ہزار 92، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 925، پنجاب میں تین لاکھ 53 ہزار 238، اسلام آباد میں 85 ہزار 780، بلوچستان میں 29 ہزار 571، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 93 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 747ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 944 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ

سندھ میں 5 ہزار 833، خیبرپختونخوا 4 ہزار 420، اسلام آباد 793، گلگت بلتستان 123، بلوچستان میں 325 اور آزاد کشمیر میں 610 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کراچی: شہر قائد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 23.6 ریکارڈ کی گئی ہے

ریکارڈ شرح اس بات کا ثبوت ہے کہ کورونا کے مثبت کیسز میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

%d bloggers like this: