مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی ،گردو غبار کا طوفان اور بارش، حادثات میں 4 افراد جاں بحق

شدید گرمی کے بعد شہرقائد کے مختلف علاقوں میں اچانک کالی گھٹا چھاگئی اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا

کراچی

کراچی میں آندھی اورگردوغبارکے طوفان کے بعدشدیدبارش برس پڑی،بارش کے دوران مختلف حادثات میں 4 افرادجاں بحق اور9زخمی ہوگئے ۔

تفصیل کے مطابق شدید گرمی کے بعد شہرقائد کے مختلف علاقوں میں اچانک کالی گھٹا چھاگئی اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا

جب کہ کچھ ہی دیر بعد ہوا کے ساتھ مختلف علاقوں میں مٹی کا طوفان امڈ آیا، شہر کے کئی علاقے گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں رہے

کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوتی رہی، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔

مختلف مقامات پر حادثات بھی پیش آئے ،بلدیہ میں گھرکی چھت گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد،سعیدآبادمیں گھرکی چھت گرنے سے ایک شخص اورشیرشاہ میں گھرکی

دیوارگرنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا، مرنے والوں میں خاتون بھی شامل ہے ،راشد منہاس روڈپرسائن بورڈگرنے سے 2افرادزخمی ہوگئے

مختلف علاقوں میں آندھی کے باعث سائن بورڈزگرگئے ،جس سے متعدد افراد شدید زخمی بھی ہو گئے ،کراچی میں بارش کے بعد شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

نارتھ ناظم آباد، ناطم آباد، نیو کراچی، فیڈریل بی ایریا ،گلشن اقبال، سکیم 33، سرجانی ٹائون ،اورنگی کورنگی،لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل

ائیرپورٹ، گڈاپ، اولڈ سٹی ایریا سائٹ سمیت کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی

سڑکوں پر پانی جمع ہو نے سے ٹریفک بھی متاثر رہی

بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔

%d bloggers like this: