مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عائزہ خان کا زندگی ’تتلی‘ کی طرح گزارنے کا مشورہ

’تتلی کی طرح زندگی بسر کریں، آرام کریں لیکن اُڑنا کبھی نہیں بھولیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز رکھنے والی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے مداحوں کو زندگی گُزارنے کا ایک اہم مشورہ دے دیا۔

عائزہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس کے بیک گراؤنڈ میں نیلے رنگ کے حسین پَروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز رکھنے والی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے مداحوں کو زندگی گُزارنے کا ایک اہم مشورہ دے دیا۔

عائزہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس کے بیک گراؤنڈ میں نیلے رنگ کے حسین پَروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی تصویر پر اچھی زندگی گزارنے کے بارے میں اہم پیغام دیتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’تتلی کی طرح زندگی بسر کریں، آرام کریں لیکن اُڑنا کبھی نہیں بھولیں۔‘

عائزہ خان کے اس مفید مشورے کو اُن کے 9 ملین صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور صرف 18 گھنٹوں میں اُن کی تصویر پر دو لاکھ 37 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں عائزہ خان پاکستان کی پہلی اداکارہ بنی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 9 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

عائزہ خان انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں، وہ روزانہ ہی اپنی اور اہلخانہ کی تصاویر اور پیغامات انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

%d bloggers like this: