مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تعلیمی اداروں کی فیس میں 20 فیصد کمی کے مثبت اور منفی پہلو

کرونا کی وباء 2 لاکھ 7 ہزار نجی تعلیمی ادارے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 30 ہزار تعلیمی ادارے بند ہوچکے ہیں

وفاقی حکومت نے وفاق کے نجی تعلیمی اداروں کو 20 فیصد فیس معافی کی ہدایت کی تھی

جس کے خلاف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا

تاہم ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی درخواست مسترد کردی ہے۔

والدین کا موقف ہے کہ کرونا کی وباء کے سبب گذشتہ اور رواں برس بچے بہت کم وقت کے لیے اسکول گئے ہیں۔

اس لیے ان سے پوری فیس کی وصولی نامناسب اور ظلم کے مترادف ہے۔

جبکہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ’کرونا کی وباء کے سبب ملک میں قائم 2 لاکھ 7 ہزار نجی تعلیمی ادارے بری طرح متاثر ہوئے ہیں

جن میں سے 30 ہزار تعلیمی ادارے بند اور لاکھوں اساتذہ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

%d bloggers like this: