اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکارہ سارہ خان کی خوبصورتی کے چرچے پڑوسی ملک بھارت میں بھی جاپہنچے

سارہ خان نے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے تاہم ان دنوں ڈرامہ ’رقص بسمل‘ کو حاضرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے

کراچی:

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کی خوبصورتی کے چرچے پڑوسی ملک بھارت میں بھی جاپہنچے ہیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کو کون نہیں جانتا

سارہ نے انتہائی کم عرصے میں اپنی منفرد اداکاری سے نہ صرف اپنی پہچان بنائی بلکہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کو مشہور ڈرامہ بھی دیے

ویسے تو سارہ خان نے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے تاہم ان دنوں ڈرامہ ’رقص بسمل‘ کو حاضرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ سارہ خان سوشل میڈیا کے زریعے بھی مداحوں سے ہمیشہ رابطے میں رہتی ہیں، ہر روز سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتی رہتی ہیں

کچھ روز قبل سارہ نے اپنی دلہن کے لباس میں تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی جس کو دیکھ کر مشہور بھارتی گلوکار گورو رندھاوا بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

بھارتی گلوکار گورو رندھاوا نے سارہ خان کی تصویر پر کمنٹس میں خوبصورت لکھا جس پر سارہ خان نے بھارتی گلوکار کو شکریہ بھی ادا کیا۔

%d bloggers like this: