اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 

پنجاب فوڈ اتھارٹی جعلساز، ملاوٹ مافیا کے خلاف سرگرم عمل۔۔۔

ملک کولیکشن سنٹرز کی چیکنگ، 1450 لٹر ملاوٹی دودھ تلف، صفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ یونٹس کو 85 ہزارروپے کے جرمانے عائد، 96 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خاں 4 مئی: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور کے مختلف اضلاع میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 123 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری خوراک کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پرمتعدد فوڈ یونٹس کو 85,000 روپے کے جرمانے عائد

جبکہ 96 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق لیہ میں ڈیری سیفٹی ٹیم نے چک 288 ٹی ڈی اے میں ملک کولیکشن سنٹر پر کارروائی کی۔

ٹیسٹ کے دوران دودھ میں فیٹ اور غذائیت کی کمی پائی گئی۔دودھ میں ملاوٹ کرنے پر فوڈ بزنس مالکان کو 12ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

1ہزار لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا گیا۔ اسی طرح بہاولنگر کے علاقے میں اڈہ تھل لوہارکا منچن آباد میں دودھ بردار گاڑی کی چیکنگ کی گئی۔

لیکٹوسکین ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ پائی گئی۔ گاڑی نمبر ایل ایچ او 6643 میں موجود 450 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔ بہاولنگر میں آئسکریم یونٹ کو پروڈکشن ایریا میں گندا پانی کھڑا ہونے پر 12ہزار، مظفرگڑھ میں

ملک کولیکشن سنٹر کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 10 ہزار اور ڈی جی خان میں 2ملک شاپس کو غیرمعیاری دودھ کی فروخت پر 7،7 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کے رمضان بازاروں کا معائنہ کیا

چینی کے مزید چار کاؤنٹرز بڑھانے اور آٹا کی فروخت کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے

ہمراہ ماڈل اور آرٹس کونسل کے رمضان بازاروں کا اچانک معائنہ کیا۔ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس سمیت پھل،سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کا معیار چیک کرنے کے ساتھ قیمتوں کا موازنہ کیا۔

خریداری میں مصروف لوگوں سے معلومات حاصل کیں۔کمشنر نے زیادہ لوگوں کو مستفید کرنے اور وقت بچانے کیلئے دونوں رمضان بازاروں میں چینی کے مزید چار چار کاؤنٹرز اور عملہ بڑھانے کی ہدایات جاری کیں

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف کو موقع پر موجود رہ کر انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر نے آٹا کے سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے فروخت کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کے احکامات جاری کیے۔

کمشنر نے ماڈل رمضان بازار میں صفائی بہتر کرنے کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،کارپوریشن اور دیگر محکموں کو بھی احکامات جاری کئے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ رمضان بازار عوام کی سہولت کیلئے قائم کئے گئے ہیں

خریداروں کو معاشی ریلیف دلانے کے ساتھ انہیں ہرممکن سہولیات فراہم کریں۔کمشنر نے کہا کہ چینی سمیت زیادہ خریداری کے سٹالز پر عملہ بڑھایا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ غازیخان کیپٹن (ر) محمدعلی اعجاز نے کہاہے کہ سخی سرور میں واٹر سپلائی، نالہ اور دیگر معاملات حل کیے جائیں گے متعلقہ محکمے مل کر کام کریں

تاکہ اہل علاقہ کو بنیادی سہولیات میسر آ سکیں. انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد حمزہ سالک، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اوردیگر موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے سخی سرور کے دیگر عوامی مسائل کا بھی جائزہ لیا اور احکامات جاری کیے.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں گزشتہ ماہ کے دوران پرائس کنٹرول ایکٹ کی

خلاف ورزی پر 142افراد گرفتار کیے گئے. 218مقدمات درج کرنے کے ساتھ 5039700روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا.
2
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن میں عوام کو اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں

ڈیرہ غازیخان، لیہ، مظفرگڑھ اور راجن پور اضلاع کے 84پرائس مجسٹریٹوں نے اپریل کے دوران مارکیٹوں کے 38083معائنے کیے اور 3482خلاف ورزیاں پائی گئیں

اور گرانفروش، ملاوٹ مافیا، نرخنامے آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی.


ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر نیئر عالم نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان سمیت پاکستان بھر میں عالمی فائر فائٹر ڈے پورے جوش و جذبہ سے منایا جاتاہے

انہوں نے اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں آتشزدگی کے 3975واقعات میں 11ارب 69کروڑ روپے کی املاک کو بروقت

ریسپانس سے نقصان سے بچالیاگیا. انہوں نے فائر فائٹر ڈے کے حوالے سے آگاہی ریلی کی قیادت کی. علاوہ ازیں تونسہ اور کوٹ چھٹہ میں بھی ریلیوں کا انعقاد کیاگیا

اور فائر فائٹرز کی خدمات کو سراہا گیا جو اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں.

%d bloggers like this: